• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ کے شیر دل جوانوں کی شہادتیں اور قربانیاں لازوال، حنیف جالندھری

​اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ خیرالمدارس ملتان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ دینی مدارس اس بابرکت ملک کی نظریاتی سرحدوں کے حقیقی اور مضبوط محافظ ہیں۔ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جس طرح ملکی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شیر دل جوانوں کی شہادتیں اور قربانیاں لازوال ہیں،ایک  سوال کے جواب میں انھوں  نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بعض عناصر کی جانب سے دانستہ طور پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں کا مقصد قوم میں غلط فہمیاں پھیلانا ہے، جنہیں حبِ وطن قوتیں اپنے اتحاد سے ہمیشہ ناکام بناتی رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ خیرالمدارس ملتان میں ان سے ملنے والے باغوالی مسجد وھاڑی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید