کراچی (نیوز ڈیسک) تعلیم میں ڈیجیٹل انقلاب آگیا۔ چین میں مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ کلاس رومز متعارف، تعلیم کا نیا دور شروع، اے آئی ڈیسک نصب، طلبہ کو فوری فیڈ بیک کی سہولت، ہر طالب علم کے مطابق تدریسی نظام متعارف کرادیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسمارٹ کلاس رومز متعارف کرا دیے ہیں۔