• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شریک دوسرے شریک کا حصہ اجارے پر لے سکتا ہے (گزشتہ سے پیوستہ)

تفہیم المسائل

اگر اس میں شرکت کے عام احکام کا التزام کیاگیا ہو اور درج ذیل ضوابط کی رعایت رکھی گئی ہو :

(الف)یہ وعدہ نہ ہوکہ ایک فریق دوسرے فریق کے حصے کو اسی قیمت میں خریدے گا ،جو شرکت کا معاملہ کرتے وقت تھی، اس لیے کہ اس صورت میں ایک شریک دوسرے شریک کے حصے کا ضامن ہوگا، بلکہ مناسب ہے کہ اس حصے کی خریداری کے وقت بازار کی قیمت لگائی جائے یا خریداری کے وقت جس قیمت پر دونوں کا اتفاق ہوجائے، اس کا اعتبار کیا جائے ،(جدید فقہی مسائل اور اُن کا مُجوّزہ حل ،ص:402)‘‘۔

اس فیصلے سے یہ بات واضح ہوئی کہ فریقِ اول ، فریقِ دوم کے حصے کو طے شدہ اجرت پر اجارہ پر لے سکتا ،خریدنا چاہے تو جس قیمت پر باہمی رضامندی سے دونوں کا اتفاق ہوجائے، اُس قیمت پر خرید سکتا ہے۔

چونکہ فریقین کے درمیان شراکت فارم ہاؤس بناکرفروخت کرنے کی ہوئی تھی، لیکن فریقِ اول نے اس زمین میں نمک کا کاروبار کیا، جس میں ان کی شراکت نہیں تھی، لہٰذا فریقِ اول اس کاروبار کا بلا شرکتِ غیرے مالک ہے، البتہ فریقِ دوم کی زمین استعمال کرنے پر فریقِ اول، فریقِ دوم کو22سال کا کرایہ دے گا، اس علاقے میں اس جیسی زمین کا جتنا کرایہ ہو، اُس کی مثل دینا ہوگا۔

اقراء سے مزید