• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر کے نزدیک دھماکے کی اطلاع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے بتایا ہے کہ پیر کی علی الصبح عمان کے ساحل کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمان کے شہر خصب سے تقریباً 20 بحری میل شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر کے نزدیک دھماکا ہوا ہے۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق ایک آئل ٹینکر کے کپتان نے جہاز کے انتہائی قریب دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز اور اس پر سوار تمام عملہ محفوظ ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ یو کے ایم ٹی او نے اس علاقے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید