• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: جعلی سگریٹ اور مشروبات کی ترسیل پر گاڑیاں بھی ضبط ہوں گی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت حکومت نے جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر غیر قانونی طور پر تیار یا فروخت کی جانے والی قابلِ ڈیوٹی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرتے ہوئے ایسی تمام مصنوعات کے ساتھ انہیں منتقل کرنے والی گاڑیوں کی ضبطی کا بھی فیصلہ کیا ہے،غیر قانونی مصنوعات، جعلی ٹیکس اسٹیمپس اور بارکوڈ والی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ،۔ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26 میں ترمیم کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ وہ جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیا جو غیر قانونی طور پر تیار یا پیدا کی گئی ہوں یا جن پر اس ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کی گئی ہو، ضبط کی جا سکیں گی۔

اہم خبریں سے مزید