ملتان( سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو(اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں نے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سمیت تمباکوکی ہر قسم کے استعمال سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات اے آر آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا "وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سمیت تمباکوکی ہر قسم کے استعمال سے بچائیں۔ تمباکونوشی اب بھی کینسر‘ سانس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے جن سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں کیوں کہ وہ اکثر کم عمری ہی میں سگریٹ نوشی کی زد میں آ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ عمر بھر کی لت اور صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔