• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگزر سے کام لینا مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے مشعل راہ ہے، سعید انور

ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی جامع مسجد فاطمۃ الزہراء میں ’’معاشرتی برائیوں اور عدم برداشت کا حل، سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پر سیرت لیکچر منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی معروف سابق کرکٹر سعید انور تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل موبائل فون اور سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے باعث وقت کے ضیاع اور اخلاقی انحطاط کا شکار ہو رہی ہے، جبکہ ان مسائل کا پائیدار حل سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کا عام لوگوں، بچوں، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ، دوسروں کی بات توجہ سے سننا، نرمی اختیار کرنا اور درگزر سے کام لینا ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی علمی تعلیم کے ساتھ ان کی اخلاقی و کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے معروف کرکٹر سعید انور کی یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے علمی و تربیتی سیمینارز طلبہ و طالبات کی فکری، اخلاقی اور روحانی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت معاشرتی رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید