• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اسرائیل سے ملکر پاکستان کیخلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے‘ ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے، بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے،موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں اور قومی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بستی نوحلقہ این اے 148 میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع کے دوران انہوں نے خواتین سے علاقے کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
ملتان سے مزید