• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹےکے خلاف مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بیٹے نے اینٹ کے وار کر کر کے والد کوقتل کر دیا پولیس نے باپ کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔ شاہ شمس پولیس کو تنویر احمد نے بتایا کہ کزن نے کال کرکے بتلایا کہ نوید نے گھر میں والد کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا اور اینٹ و بلے کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔میرے بھائی نوید کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس کا علاج معالجہ بھی جاری ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید