• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی، پانچ ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ملتان (۰ سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میںگر فتار پانچ ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ قطب پور پولیس کو سول ڈیفنس آفیسر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا دوران چیکنگ ملزمان خضر حیات ، محمد ارشد ، بلاول ، وقاص اور مرسلین نے غیر قانونی پٹرول یونٹ لگاکر ارتکاب جرم کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے گزشتہ روز ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
ملتان سے مزید