• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا اہم فیصلہ، 25 کلوواٹ تک سولر سسٹمز نیپرا اجازت سے مستثنیٰ

اسلام آباد (اسرار خان)حکومت کا اہم فیصلہ، 25 کلوواٹ تک سولر سسٹمز نیپرا اجازت سے مستثنیٰ، اب 25 کلوواٹ تک سولر تنصیبات کی منظوری کا اختیار ڈسکوز کو دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم ریگولیٹری رکاوٹ ختم کر دی ہے۔ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ 25 کلوواٹ تک کے گرڈ سے منسلک سولر سسٹمز کی براہِ راست منظوری دے سکیں گی، جس کے لیے اب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے پیشگی منظوری لینا ضروری نہیں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید