اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جون 2027 تک پٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر، پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی اجلاس، نظام میں بڑی اصلاحات کی تیاری، قیمتوں کا فارمولہ مارکیٹ سے منسلک کرنیکی تجویز، ڈیزل قیمتوں میں بڑے جھٹکوں سے نمٹنے کیلئے قواعد وضع کرنیکا فیصلہ، نرخ اتار چڑھاؤ سے صارفین کو تحفظ دینے پر زور،آئی ایف ای ایم کا نیا طریقہ کار منظور کرلیا گیا۔ پاکستان نے پٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے جون 2027 کا عبوری ہدف مقرر کرلیا ہے۔