کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے کھیلوں کے دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش شروع کردی ،ایف آئی ایچ کے پاکستانی نژاد صدر طیب اکرام اس حوالے سے دونوں فیڈریشنوں کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،عالمی تنظیم کے دیگر عہدے دار بھی اس بات کے خواہش مند ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی مقابلوں کو بحال کیا جائے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ہالینڈ میں چند روز قبل ورلڈ کپ کے دوران ایف آئی ایچ کانگریس کے موقع پر بھی اس حوالے سے ہاکی کھیلنے والے دیگر ممالک کے ہاکی نمائندوں نے بھی پاک بھارت سیریز کے بحال ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےاپنا کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی ۔