کراچی (جنگ نیوز) پکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ شوز پروڈکشن کی پروڈکشن کے ہمراہ ”جیو ٹیلی ویژن“ کے منفرد اور ریلیٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“ کا گرینڈ فنالے جمعہ کو شب 10 بجے نشر کیا جائے گا۔ 3ریپرز کے درمیان کڑا مقابلہ، ججز طلحہ انجم اور بوہیما پاجی کیلئے فیصلہ کرنا مشکل یاد رہے کہ ”ریپ آئیکون پاکستان“ کا سفر جب شروع ہوا تھا تو اس وقت اسٹیج پر مجموعی طور پر 12 آوازیں تھیں۔ ہر ایلی مینیشن کے ساتھ اُمیدواروں پریشر بڑھتا گیا۔