• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے لوگوں کی سوچ لسانی نفرتوں سے پاک ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کی سوچ لسانی نفرتوں سے پاک اور انسان دوستی پر مبنی ہے، صوبوں سے متعلق اہم فیصلے ٹاک شوز میں نہیں بلکہ منتخب اسمبلیوں کے فلور پر ہونے چاہئیں،تحریکِ التواء پر ہونے والی مکمل بحث کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا، سندھ میں سندھی اور اردو بولنے والوں کو الگ الگ خانوں میں تقسیم کرنا درست نہیں، سندھ کے عوام امن پسند اور روشن خیال سوچ کے حامل ہیں، وہ لسانی تعصب اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں نثار احمد کھوڑو کی پیش کردہ تحریکِ التواء پر بحث میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں آج ہونے والی بحث کی اپنی تاریخی اہمیت ہے، اسی لئے تحریکِ التواء پر ہونے والی مکمل بحث کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ ایوان میں ہونے والی ہر تقریر اور ایک ایک لفظ کو تاریخی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ سندھ کی وحدانیت کے معاملے پر ہونے والی بحث کو تاریخی دستاویز کی صورت میں محفوظ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید