اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کی ہمت اور جذبے کی تعریف کی، ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ، انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو رضیہ نورین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ خدمت دیا جائے گا۔