کراچی(ثاقب صغیر)ایف آئی اے امیگریشن نے ٹمپرڈ شدہ ویزوں پر لائبیریا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ۔ایف آئی اے ملتان کے مطابق مسافروں میں نوید علی اور عصمت اللہ خان شامل ہیں۔مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے لائبیریا جا رہے تھے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔مسافروں کے موبائل فونز سے لائبیریا کے اصلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔