اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملائشیا جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ایاز شوکت نے کہا کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کروا ئے ،جس افسر یا شفٹ انچارج نے سائل کو 12اگست کو آف لوڈ کرنے کا آرڈر لکھا4ستمبر کو پیش ہو کر وضاحت کرے۔