• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی اسکول کی بندش کا چوتھا روز، طلبہ نے سڑک پر اسمبلی لگالی

کراچی (سید محمد عسکری) محکمہ تعلیم سندھ کی مبینہ بے حسی کے باعث کریم آباد میں واقع دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی بندش کو چار روز گزر گئے، تاہم صوبائی وزیر تعلیم، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نہ تو اسکول کا دورہ کیا اور نہ ہی ہزاروں طلبہ کو اسکول دوبارہ کھلوانے یا عمارت سرکاری تحویل میں لینے کی کوئی یقین دہانی کرائی۔ اسکول کی مسلسل بندش کے خلاف جمعرات کو طلبہ کی بڑی تعداد صبح ہی اسکول کے باہر جمع ہوگئی۔ عمارت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر طلبہ نے اسکول کے سامنے سڑک بند کرکے وہیں اسمبلی منعقد کی، جس میں اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ اسمبلی کے بعد طلبہ سڑک پر ہی بیٹھ گئے، جہاں ایک خاتون استاد نے ان کی حاضری لی۔ اس موقع پر طلبہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑک کی بندش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید