اسلام آباد( ناصر چشتی )نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔