اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستان کی مارکیٹوں میں دستیاب پیک شدہ اشیائے خورونوش میں سے36فیصد غیر معیار ی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سخت نوٹس ، ملک میں کھلے خوردنی تیل، گھی اور دودھ کا ملک گیر س جامع سروے کرانے کی ہدایت کردی، پیک شدہ اشیا میں خوردنی تیل ، گھی اور پیک شدہ دودھ شامل ہیں ، پی سی ایس آئی آر کی جانب سے گھی، تیل اور پیک شدہ دودھ کے 491نمونوں کے ٹیسٹ نتائج کے مطابق176نمونے غیر معیار ی تھے ان نتائج کو پی ایس کیو سی اے نے مرتب کیا ، پیک شدہ مصنوعات کے مجموعی طور پر 491 نمونوں میں سے 315 نمونے مقررہ قومی معیار پر پورااترے جبکہ 176 نمونے مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں پائے گئے۔