اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) حکومت نے سگریٹ کے برانڈز کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت کسی بھی سگریٹ بنانے والے یا درآمد کنندہ کو کسی موجودہ برانڈ کا نیا ویریئنٹ اس برانڈ کے پہلے سے موجود سب سے کم حقیقی نرخ سے کم قیمت پر متعارف کرانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔