اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں حکومت کےساتھ تعاون کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کے ذرائع نے پیرکو یہاں جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ اسکے ارکان حکومتی بنچوں پر ہی بیٹھیں گے تاہم اس کا 74؍ ارکان پر مشتمل پارلیمانی گروپ پارلیمانی امور، قانون سازی، کورم اور متعلقہ کارروائیوں میں حکومتی معاون کے اپنے کردار سے آئندہ فیصلے تک دستکش رہے گا۔