اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر )وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے ہدایت کی ہے کہ رائٹ سائزنگ کے ایجنڈے پر پیشرفت برقرار رکھی جائے، منظور شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد اور قریبی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ، وزیر خزانہ کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوا، اجلاس میں جاری رائٹ سائزنگ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منظور شدہ سفارشات پر عملدرآمد تیز کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔