• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کا زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اسرارخان )پاکستان اور روس نے زرعی مشینری، کھاد، کیڑے مار ادویات، ویکسین اور حیوانات کی صحت سے متعلق ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، پیداواری لاگت میں کمی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پیر کو روسی وزارتِ اقتصادی ترقی کے نمائندے نکیتا بوزانوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ زرعی تجارت اور تکنیکی تعاون کو وسعت دینے کے لیے عملی شعبوں کی نشاندہی پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ دوطرفہ روابط کو غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار کے لیے اہم شعبوں میں ٹھوس منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید