• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کی مخالفت، سیاسی جماعتوں کا لوکل گورنمنٹ کا نظام مضبوط کرنے پر زور

اسلام آباد (مہتاب حیدر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے سوائے، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر مرکزی سیاسی جماعتوں نے نئے صوبے بنا کر مزید انتظامی یونٹس کے قیام کی سخت مخالفت کی ہے۔ ان جماعتوں نے اس کے بجائے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی تجویز دی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام ایک قومی پالیسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین معاشیات نے اس بات اجاگر کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی ایسے 17 موضوعات موجود ہیں جو وفاق کی طرف سے صوبوں کے حوالے نہیں کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل، پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری فواد حسین نے حکمرانی اور جمہوری عمل کے تین درجے مکمل کرنے کے لیے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملک بھر سے سے مزید