اسلام آباد( تنویر ہاشمی )مشعل پاکستان نے پاکستان ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2026 جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق82 فیصد رائے دہندگان نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج پر اعتماد کا اظہار کیا،43فیصد رائے دہندگان پالیسی سازوں کی قابلیت پر اعتماد رکھتے ہیں،52 فیصد رائے دہندگان پاکستان کی طویل المدتی سمت سے پرامید ہیں، 58فیصد رائے دہندگان نے سوشل میڈیا کی خبروں کو گمراہ کن قراردیا،39فیصد پولیس میں اصلاحاتی عمل پر اعتماد رکھتے ہیں،ر پورٹ کے مطابق40 فیصد رائے دہندگان نے اعلی عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا،25فیصد رائے دہندگان نے فیس بک اور 20فیصد نے واٹس اپ کو معلومات حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ قرار دیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کا جامع نظام موجود ہے،شہریوں کے معلومات تک رسائی کے حق کے لیے وفاق اور چاروں صوبوں میں قوانین موجود ہیں۔