• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونسٹ پارٹی چائنا اور ن لیگ کا سی پیک کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور مسلم لیگ ن نے سی پیک کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں جماعتوںمیں تعاون کیلئے پانچ سیاسی راہداریوں پر اتفاق کر لیا ، دونوں جماعتوں نے شراکت داری کوپاکستان چین سماجی و اقتصادی تبدیلی کے اگلے مرحلے تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ،یہ مفاہمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی) کے مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے پارٹی بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ لیو داشیوکی قیادت میں اعلی سطح وفد اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر ل احسن اقبال کی قیادت میں ٹیم کیساتھ ملاقات کے موقع پر ہوئی ، اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین دو ممالک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، چین ہر بحران میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے اور پاکستان چین کے اعتماد اور دوستی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

اہم خبریں سے مزید