لاہور (آصف محمود بٹ)پاکستان کے نایاب معدنی ذخائر پر اہم کانفرنس 17، 18 اگست کو ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب ، امریکی و چینی قونصل جنرلز سمیت وفاقی و صوبائی قیادت، ماہرین ارضیات، صنعتکار اور پالیسی ساز شریک ہونگے۔پاکستان کے معدنی امکانات کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے صوبائی ہم آہنگی اہم قرار، وزرائے اعلیٰ و وزرا تجاویز دینگے۔