• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیامت کے دن لوگوں کو ماں کی طرف منسوب کرکے پکارا جائے گا یا والد کے نام سے؟

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: قیامت کے دن لوگوں کو ماں کے نام سے پکارا جائے گا یا والد کے نام سے؟ اگر والد کے نام سے پکارا جائے گا تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کس طرح پکارا جائے گا؟

جواب: قیامت کے دن لوگوں کو ان کے نام اور والد کے نام سے پکارا جائے گا، حضرت ابودرداءؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا، لہٰذا تم اپنے اچھے نام رکھو۔(مسنداحمد، سنن ابو داؤد، مشکوٰۃ، ص:408)

حضرت عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قیامت کے دن بھی والدہ کی طرف منسوب کرکے عیسیٰ بن مریم پکارا جائے گا، جیسا کہ دنیا میں بھی ان کی نسبت والدہ کی طرف کی گئی ہے، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت والدہ کی طرف کرکے پکارنے کی بنیاد پر شبہ نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتِ کاملہ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر والد کے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک سے پیدا فرمایا، اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام کو بغیر والد اور والدہ کے پیدا فرمایا، چوں کہ ان کے والدین نہیں ہیں، اس لیے ان کا نام پکارتے وقت والدین میں سے کسی کے نام کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اقراء سے مزید