اسلام آباد (عاصم جاوید) چیف جسٹس پاکستان سمیت اعلی عد لیہ دیگر ججوں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی سفارش پر چیف جسٹس آف پاکستان ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری کی منظوری دیدی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 16 لاکھ روپے مقرر کی گئی ،جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا،نئے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہ 15لاکھ روپے ہو گی۔ سپریم کورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 11 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ۔ یوں بنیادی تنخواہ میں 4 لاکھ روپے ماہانہ اضافہ ہوا ہے۔ ججز کا جوڈیشل الاؤنس بھی 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں اس مد میں تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہو گا۔