کراچی(رفیق مانگٹ)ایران جنگ،امریکا کے 45 ریپر ڈرون تباہ، 25 فیصد بیڑا متاثر،3 کھرب 61ارب روپے کا نقصان، ریپر ڈرون پروگرام کو بڑا دھچکا،صرف 135ریپر ڈرون باقی رہ گئے،امریکی فوج نے ایران جنگ میں 45ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کھو دیے ہیں، جو اس کے مجموعی بیڑے کا تقریباً 25 فیصد بنتے ہیں۔ ہر ریپر ڈرون کی لاگت اس میں نصب سینسرز اور ہتھیاروں کے لحاظ سے 14 ارب روپے (30 سے 50 ملین ڈالر )تک ہوتی ہے۔ نقصانات کی مجموعی مالی لاگت3 کھرب 61 ارب روپے( 1.3 ارب ڈالر) سے تجاوز کر سکتی ہے۔ریپر ڈرونز کو نگرانی اور ہدفی حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور انہیں خلیج ہرمز کے گرد بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا، یہ ڈرون سست رفتار اور نسبتاً کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں، تمام ڈرونز دشمن کی کارروائی میں تباہ نہیں ہوئے، بلکہ کچھ حادثات اس وقت پیش آئے جب آپریٹرز اور ڈرونز کے درمیان مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔