• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد( ناصر چشتی ) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 ماہ کیلئے ا یک روپیہ 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک ہر مہینے ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید