• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ملاقات ہو تو PTI قائمہ کمیٹیوں میں واپس آسکتی ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (عاصم جاوید) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہو تو تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔ گذشتہ روز بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ رہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائے، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کرے، پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹی ٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں۔ ہم وزیراعظم ہاؤس جا کر ان کی پوزیشن کو قانونی جواز نہیں فراہم کرنا چاہتے، اسپیکر آفس میں بھی مذاکرات نہ کرنے کی یہی وجہ ہے، ہم ان کو قانونی نہیں مانتے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے قبل بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کی صحت سے متعلق جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جاتا ہے، اس کا مقصد پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا بھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید