لاہور( آصف محمود بٹ) سول سروسز والٹن کیمپس لاہور میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی اور ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (NSPP)فرحان عزیز خواجہ تھے۔ تقریب میں سینئر افسران، فیکلٹی ممبران اور 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے پروبیشنری افسران نے شرکت کی۔