• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر 75 منٹ کی تقریر میں مودی نےپہلی بار پاکستان سمیت کسی پڑوسی ملک کا براہِ راست نام نہیں لیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے یوم آزادی پر نئی دہلی کے لال قلعہ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر حیرت انگیز طور پر مکمل طور پر بھارت کے داخلی معاملات اور مستقبل کے معاشی و صنعتی اہداف پر مرکوز رہی۔ اہم بات یہ رہی کہ 75منٹ کی تقریر میں مودی نے 13سال میں پہلی بار پاکستان، چین، بنگلادیش یا کسی دوسرے پڑوسی ملک کا براہِ راست نام نہیں لیا۔ اسی طرح تقریر میں دہشت گردی، جنگ، ہتھیاروں، فوجی سازوسامان یا خطے میں موجود کشیدگی کے حوالے سے بھی کوئی نمایاں بیان سامنے نہیں آیا۔ مودی نے جنگ کے بدلتے ہوئے تصور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہی بلکہ بینکنگ، انفراسٹرکچر اور ریفائنریز جیسے شعبے بھی اس کا میدان بن چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید