• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا تعمیراتی شعبے کی مزید ترقی کیلئے جامع ڈیویلپمنٹ پیکیج کا فیصلہ

اسلام آباد(رانا غلام قادر/تنویر ہاشمی)وفاقی حکومت کاتعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے جامع ترقیاتی پیکچ کا فیصلہ ،سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل تعمیراتی صنعت ترقیاتی بورڈ قومی معیار کو بلند کرنے کیلئے ایک متفقہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا،وفاقی حکومت حتمی منظوری کے لیے پیکچ کا فریم ورک منظوری کےلیے باضابطہ طور پر وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر احد خان چیمہ کی زیرصدارت قومی تعمیراتی شعبے میں اہم ریگولیٹری، آپریشنل اور مالیاتی اصلاحات کا جائزہ لینے کےلیے اہم اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت جلد ہی سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے معیاری ڈیفیکٹ لائبیلٹی پیریڈ (ڈی ایل پی)ایک سال سے بڑھا کر تین سال کر دے گی جبکہ مستقبل میں اسے مزید پانچ سال تک بڑھانے کا واضح روڈ میپ بھی موجود ہے۔زیر غور پیکچ کے تحت تعمیراتی صنعت ترقیاتی بورڈ (سی آئی ڈی بی) کا قیام، مخصوص کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی)کی افادیت کا جائزہ، درآمدی و برآمدی پالیسیوں کو معقول بنانا اور تعمیراتی شعبے کے لیے ہدف شدہ ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید