کراچی(رفیق مانگٹ)ٹرمپ دور میں مالی حالت مزید بدتر ہوگئی، 53فیصد امریکیوں کی رائے، برطانوی اخبار کی سروے کے مطابق امریکہ میں ووٹرز کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ان کی مالی حالت مزید خراب ہوئی ہے، جس سے آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات عام طور پر موجودہ صدر کی کارکردگی پر ریفرنڈم سمجھے جاتے ہیں، اور موجودہ رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں برتری حاصل کر سکتے ہیں، اگرچہ سینیٹ پر کنٹرول حاصل کرنا اب بھی مشکل تصور کیا جا رہا ہے۔ سروے میں ووٹرز کی پسند کے حوالے سے ڈیموکریٹس کو 44 فیصد جبکہ ریپبلکنز کو 39 فیصد حمایت حاصل ہوئی، جو پانچ پوائنٹس کی برتری ظاہر کرتی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ادویات کی قیمتوں میں کمی، مقامی صنعتوں کی بحالی، ٹیکس میں کٹوتی اور سرحدی سیکیورٹی جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ یہ سروے 7 سے 10 اگست کے دوران 1,913 رجسٹرڈ ووٹرز سے آن لائن کیا گیا