اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کے آج شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 69نکاتی طویل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،جس میں اہم قانون سازی بھی متوقع ہے ، ایوان بالا میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا 8نئے بل ایجنڈے میں شامل ہیں جو ایوان میں پیش کئے جائیں گے ، قائمہ کمیٹیوں سے غور کردہ صورت میں ایجنڈے پر موجود 9بل جبکہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں ایک بل منظوری کیلئے ایوان بالا میں پیش کئے جائیں گے ، ارکان کی طرف سے 7بل واپس لئے جائیں گے ، تحاریک ، قراردادیں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ، ذرائع کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں اہم قومی اور عالمی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔