اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چین میں سائنس قونصلر کی تعیناتی کیلئے تین ناموں پر مشتمل سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے ، وزارت کے ذرائع کے مطابق ان ناموں میں ڈاکٹر اظہار الحق ،رائو ذیشان عزیز اور نثار علی خان شامل ہیں ، وزیراعظم ان میں سے کسی ایک نام کی سائنس قونصلر کیلئے منظوری دیں گے جس کے بعد متعلقہ افسر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ، واضح رہے کہ چین میں تعینات سائنس قونصلر وزیر خان کی تین سالہ مدت کئی ماہ پہلے ختم ہو چکی ہے ۔