لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور جرمنی کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ التوا پروجیکٹ 75 انڈیا کے تحت 6جدید روایتی آبدوزوں کی پروڈکشن کا معاہدہ حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق تقریباً 70ہزار کروڑ روپے مالیت کے اس منصوبے کو جلد کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ منصوبے کے تحت ایک بھارتی کمپنی جرمن دفاعی کمپنی تھائسن کروپ میرین سسٹمز کے ساتھ مل کر 6 جدید آبدوزیں تیار کرے گی۔