• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چین کیساتھ B2B معاہدوں کو عملی سرمایہ کاری پر زور

اسلام آباد (اسرار خان) حکومت نے چین کے ساتھ کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) معاہدوں کو حقیقی سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور برآمدات پر مبنی پیداوار میں تبدیل کرنے کے لیے نئی کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت اہم صنعتی شعبوں میں کروڑوں ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری شعبے میں تعاون پر پیش رفت اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید