• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ناظم الامور کی پاکستان سے قریبی تعلقات کے قیام کی خواہش

اسلام آباد (اعزاز سید )افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ ماحول میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور سردار شکیب نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے قیام کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے مدبرانہ بات چیت کا ذکر کیا ہے جبکہ جواب میں جمعیت العلمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستان کی طرف سے گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی بلاک کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی ہوٹل میں 15 اگست 2021 کو افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کی پانچویں سالگرہ یوم فتح کے عنوان سے منائی گئی جس کی میزبانی افغان مشن کے سربراہ اور تجربہ کار سفارتکار سردار شکیب نے کی ۔ پیر کی شام اس تقریب میں اہم سیاسی و سفارتی شخصیات نے تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا ۔

اہم خبریں سے مزید