نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نوجوانوں کے حالیہ احتجاج کے چند ہفتوں بعد سوشل میڈیا کے سربراہ امیت مالویہ کو تبدیل کرتے ہوئے دیپک مشکے کو نیا ذمہ دار مقرر کردیا۔ رائٹرز کے مطابق یہ تنظیم نو جنوری میں پارٹی صدر کا منصب سنبھالنے والے 45سالہ نتن نابین کی پہلی بڑی تبدیلی اور پہلا بڑا فیصلہ ہے، جنہیں بی جے پی میں نوجوان قیادت کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔ امیت مالویہ 2015 سے پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی سربراہی کر رہے تھے، جبکہ نئے سربراہ دیپک مشکے اس سے قبل پارٹی ترجمان اور وسطی بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے سربراہ رہ چکے ہیں۔