اسلا م آباد ( خالد مصطفیٰ) ملکی آبی ذخائر 11 ملین ایکڑ فٹ کے قریب، منگلا میں پانی بھرنے کی رفتار سست، تربیلا 9 اگست کو اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،چشمہ تقریباً بھر گیا، منگلا میں 30 فیصد گنجائش باقی ہے۔جہلم اور چناب میں پانی کی آمد کم رہی، رواں سال خریف کی تاخیر سے ربیع کیلئے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں۔