• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر فاروق ظہور سرخرو، ناروے میں 16برس بعد مبینہ فراڈ کا مقدمہ ختم

لندن (مرتضی علی شاہ) عمر فاروق ظہور سرخرو، ناروے میں16برس بعد مبینہ فراڈ کا مقدمہ ختم ہو گیا۔ پراسیکیوشن اتھارٹی نے اعتراف کیا کہ ناروے حکام نے عمر فاروق ظہور کو کلین چٹ دے دی، بے ضابطگی ثابت کرنے کیلئے ثبوت موجود نہیں، اس فیصلے سے ایک ایسا مقدمہ اختتام کو پہنچا جو برسوں سے خبروں کی زینت بنا ہوا تھا۔ استغاثہ نے حکام کو عمر فاروق ظہور کے خلاف تمام وارنٹس واپس لینے اور مطلوب افراد کی فہرست سے نام نکالنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ عمر فاروق ظہور نے ناروے کے سینئر پراسیکیوٹر کارل گراف ہارٹمین کے خلاف مقدمہ بھی قائم کیا تھا ۔ عمر فاروق ظہور کا موقف تھا کہ سینئر پراسیکیوٹر نے دائیں بازو کے اخبار کے ساتھ مل کر انھیں جھوٹے الزامات کا نشانہ بنایا۔ عمر فاروق ظہور 2010 میں نورڈیا بینک کے خلاف کئی ملین کرونر کے مبینہ فراڈ میں مطلوب تھے، تاہم انھوں نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی۔

اہم خبریں سے مزید