آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: مجھے کسی نے ایک وظیفہ پڑھنے کے لیے بتایا ہے، ہرسال 12 ربیع الاوّل کو پڑھنا ہے، اس میں کوئی شرکیہ یا مبہم الفاظ نہیں ہیں، بلکہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور کچھ اسمائے الحسنیٰ ہیں، اور یہ بتایا ہے کہ جو شخص یہ وظیفہ اہتمام سے پڑھے گا، وہ پورا سال خوش رہے گا، کیا میں یہ وظیفہ پڑھ سکتا ہوں؟
جواب: بارہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے کوئی مخصوص وظیفہ پڑھنا سنّت سے ثابت نہیں ہے، تاہم مذکورہ وظیفہ اگر کسی کا مجرّب (تجربہ شدہ معمول) ہے، اور انھوں نے آپ کو پڑھنے کا کہا ہے تو اسے مسنون یا مستحب سمجھے بغیر آپ پڑھ سکتے ہیں۔