• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی فضل الرحمٰن ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان

اسلام آباد( طاہر خلیل، عاصم جاوید ) پارلیمنٹ ہائوس میں بدھ کو بھی اہم سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ،جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا،مولانا فضل الرحمٰن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ادھر مولانا فضل الرحمٰن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سے مشاورت ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید