کراچی(رفیق مانگٹ)جنریشن الفا اور جنریشن بیٹا مستقبل کی اہم ترین نسلیں قرار،جنریشن الفا اور جنریشن بیٹا مستقبل کی اہم ترین نسلیں قرار،جنریشن الفا کی تعداد 2 ارب سے تجاوز،2035 تک جنریشن بیٹا عالمی آبادی کا 16 فیصد بننے کی توقع،دنیا میں نئی نسلوں کی آمد کے ساتھ معاشرتی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے رجحانات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ جنریشن الفا (2010–2025) اور جنریشن بیٹا (2025–2039) کو مستقبل کی اہم ترین نسلیں قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنریشن الفا مکمل ڈیجیٹل ماحول میں پلی بڑھی ہے، جبکہ جنریشن بیٹا مصنوعی ذہانت سے بھرپور دنیا میں پروان چڑھے گی۔ اندازوں کے مطابق 2025 تک جنریشن الفا کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر جائے گی اور 2035 تک جنریشن بیٹا عالمی آبادی کا تقریباً 16 فیصد بن جائے گی۔جنریشن الفا ان بچوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہے جو 2010 سے 2025 کے درمیان پیدا ہوئے۔