• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی، اننت امبانی نے مسلمان نوجوان کا علاج کرایا

کراچی(رفیق مانگٹ)بین المذاہب ہم آہنگی،اننت امبانی نےمسلمان نوجوان کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی،مغربی بنگال کے 16 سالہ مسلمان نوجوان کی نایاب بیماری نے نہ صرف طبی حلقوں بلکہ سماجی سطح پر بھی توجہ حاصل کی، جہاں ایک ہندو بزنس مین کی جانب سے فوری مدد نے انسانی ہمدردی اور بین المذاہب یکجہتی کی مثال قائم کر دی۔ شدید جلن کے باعث پانی میں رہنے پر مجبور اس نوجوان کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اننت امبانی نے اس کے علاج کی ذمہ داری لیتے ہوئے اسے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کروایا، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید